آئی سی ڈی ایس شعبہ کا مینڈھر میں اجلاس

مینڈھر //مینڈھر میں آئی سی ڈی ایس پروجیکٹ آفیسر کی قیادت میں شعبہ کے ملازمین اور پنچایتی اراکین کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کے دوران محکمہ سے متعلقہ کئی امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔پروجیکٹ آفیسر کے دفتر میں منعقدہ اجلاس کے دوران ’بیٹی بچائو بیٹی پڑھائو ‘پی ایم ایم وی وائی ،کووڈ ویکسی نیشن ،پوشن ،زچہ بچہ کی رجسٹریشن ،گولڈن کارڈ ودیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی ۔اجلاس میں سرپنچ کوٹاں عبدالقیوم ،سرپنچ لوہر گوہلد ،سرپنچ چک بلنولہ علی اکبر ،سرپنچ دبراج ودیگر رعلاقوں کے پنچایتی نے بھی اجلاس میں شرکت کی ۔