آئی سی سی آرکے زیراہتمام عالمی یوم ثقافت تقریب منعقد

 جموں//انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز (آئی سی سی آر) جموں نے عالمی یوم ثقافت منانے کیلئے تقریب کااہتمام کیاگیاجس کے مختلف رنگارنگ ثقافتی پروگرام اورروایتی ڈانس کے ساتھ ساتھ متنوع ثقافت پرمبنی ’’سیلی بریٹینگ ڈائیورسٹی ‘‘کے موضوع پربنائی گئی منفردفلم بھی پیش کی گئی۔ریجنل ڈائریکٹرآئی سی سی آرجموں وکشمیربلونت ٹھاکورنے کہاکہ یونائٹیڈ نیشنز ایجوکیشنل، سائنٹفک اینڈکلچرل آرگنائزیشن (یونیسکو) نے دسمبر 2002 میں یواین جنرل اسمبلی کے دوران 21مئی کومتنوع ثقافت فار ڈائیلاگ اینڈڈیولپمنٹ کوفروغ دینے کیلئے عالمی یوم ثقافت کومنظوری دی۔اس سے نہ صرف متنوع ثقافت کوترقی ملی بلکہ اس ترقی دینے کیلئے تحریک بھی ملی۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمتنوع ثقافت کی لاجواب مثال ہے اوراس جیسی مثال شایدہی کسی دوسری جگہ مل سکتی ہے۔اس دوران رنگارنگ ثقافتی پروگراموں میںکشمیری،لداخی ، گوجری،پہاڑی،بھدرواہی اوربلتی ڈانس پیش کیاگیا۔ڈانسروں کی کارکردگی سے پورے ہال میں وجدساطاری ہوگیااورناظرین وسامعین فنکاروں کی تعریف کرنے کیلئے عش عش کرنے پرمجبورہوگئے۔