آئی جی پی کا قومی شاہراہ کا دورہ

رام بن //انسپکٹر جنرل آف ٹریفک پولیس الوک کمار نے منگل کے روز قومی شاہراہ این ایچ 44کامعائینہ کیااور سلائڈنگ کیلئے حساس علاقوں سے ملبہ ہٹانے کے کام کاجائزہ لیا ۔ا س دوران ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت اعجاز بٹ، ایس ایس پی انیتا شرما ،ایس ایس پی ٹریفک سنجے کھجوریہ، ڈپٹی ایس پی ٹریفک سریش شرما او ر ضلع میں چار گلیار بنانے والی تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندے بھی موجو دتھے۔آئی جی پی نے  انوکھی فال، ڈگڈول و دیگر حساس مقامات پر سڑک کی حالت پر گفتگو کی اور متعلقین کو بحالی کیلئے ضروری اقدام کرنے کی ہدایت دی۔انہوں نے متعلقین کو این ایچ44  کی مناسب دیکھ ریکھ اور اس پر سے تمام رکاوٹوں کو ہٹا کر اس پر برفباری اور بارشوں کے دوران بھی بغیر کسی رکاوٹ کے سفر کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔اس موقعہ پر آئی جی پی کو بتایاگیا کہ شاہراہ کی کشادگی کی وجہ سے کئی مقامات پر سڑک تنگ ہو گئی ہے۔آئی جی پی نے متعلقہ تعمیراتی کمپنیوںکو شاہراہ پر پسیوںکے ملبے کومناسب طریقہ سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت دی تاکہ سفر بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ انہوں نے تعمیراتی کمپنیوں کو نشاندہی کئے ہوئے حساس مقامات جیسے کہ پنتھیال، مہید، موم پاسی، مروگ، ناشری ،پیڑا، انوکھی فال پر موسم کی پیشگوئی کے بنیاد پر معقول مشینری تیار رکھنے ، کریش بیر ئیر نصب کرنے کی ہدایت دی او رکسی بھی مقام پر پسیوں کو ہٹانے کے لئے افرادی قوت اور مشینری کو تیار رکھنے کا کہا۔