جموں//آئی اے ایس آفیسر س ویوز ایسو سی ایشن ( آئی اے ایس او ڈبلیو اے ) جموں وکشمیر عالمی یوم خواتین 2022 منایا۔اِس تقریب کا اہتمام آئی اے ایس او ڈبلیو اے جموںوکشمیر نے صدر ڈاکٹر امیتا مہتا کی نگرانی میں کیا ہے جو ایک ماہر ماحولیات اور چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا کی اہلیہ ہیں۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر راجیو رائے بھٹناگر کی اہلیہ ڈاکٹر منو بھٹناگر ، دو لیڈی آئی اے ایس اَفسران ، کمبائند سروسز اَفسران کی بیویاں اور آئی اے ایس او اے جموںوکشمیر کے ممبران موجود تھے۔صدر آئی اے ایس او ڈبلیو اے نے ڈاکٹر منو بھٹناگر کو مبارک باد پیش کی اور اُنہوں نے کہا کہ کورونا عالمگیر وَبا کے دوران ڈاکٹر ہی حقیقی ویریرتھے ۔وہ دوسروں کی زندگی بچانے کے لئے دِن رات کام کر تے رہے۔اِس موقعہ پر ڈاکٹر امیتا مہتا نے دو آئی اے ایس لیڈی اَفسران مندیپ کور ر ( 2004 آئی اے ایس) اور ڈاکٹر سیّد سحرش اَصغر (2012 آئی اے ایس) کو بھی مبارک باد پیش کی او راُنہوں نے کہا کہ اِن دو اَفسران نے سینکروں دیگر خواتین کو اَپنے خوابوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ لیڈی اَفسران پیشہ ورانہ مہارت سے اَپنے فرائض سراَنجام دیتے ہیں اور اَپنی پیش ورانہ اور گھریلو زندگی میں توازن رکھتے ہیں۔اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اُنہوں نے عالمی یوم خواتین کو منانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کہا کہ خواتین ڈاکٹر ، اِنجینئر ، مصور، سیاست داں یا گھریلو خواتین معاشرے میں اہم کردار اَدا کر رہی ہیں۔’’وہ سب ہر شعبے میں اَچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔اُنہوں نے کہاکہ وہ تمام خواتین کو ان کی کامیابیوں کے لئے سلام پیش کرتی ہیں اور خواتین پر زور دیا کہ اِکٹھے ہوں اورعالمی یوم خواتین 2022 ء مہم کے لئے آواز اُٹھائیں۔‘‘اُنہوں نے ماحولیاتی تحفظ کے لئے اَپنی لکھی ہوئی نظم ’’ دَھرتی کا دِل ‘‘ بھی سنائی ۔اُنہوں نے شرکأ اور دیگر خواتین کو اِجتماعی طور پر صنفی مساوات کو فروغ دینے ، تعصب کے خلاف بیداری بڑھانے اور خواتین کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لئے کہا۔ڈاکٹر امیتا مہتا نے آئی اے ایس او ڈبلیو اے جموںوکشمیر کے بارے میں کہا کہ آرگنائزیشن کا نصب العین خواتین ، بچوں کو بااِختیار بنانا اور ماحولیات کا تحفط کرنا ہے ۔اِس لئے ہم سب عظیم خواتین شخصیات کے کارناموں کو یاد کرنے کے لئے عالمی یوم خواتین 2022منانے آئے ہیں۔
آئی اے ایس او ڈبلیو این عالمی یوم خواتین 2022 منایا
