سرینگر// جموں کشمیر حکومت نے’آئی اے ایس‘‘ افسراں کو ہدایت دی ہے کہ وہ10دسمبر تک سال2020-21سے متعلق اپنی’’ کارکردگیوں سے متعلق تشخصیی رپورٹ‘‘(پرفارمنس اپریسیل رپورٹ) متعلقہ پورٹل پر اپ لوڈ کریں وگرنہ نا مکمل’پی اے آروں‘‘ کو بغیر مطلع کئے ہوئے ہی آگے روانہ کیا جائے گا۔ عمومی انتظامی محکمہ کی جانب سے بدھ کو جاری سرکیولر میں کہا گیا کہ16جون 2021کو وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن، محکمہ عملہ اور تربیت، نے ریکارڈ کے لیے ٹائم لائنوں میں توسیع کی ہے۔ سرکیولر میں کہا گیا کہ آئی اے ایس افسراں کیلئے کارکردگی سے متعلق تشخٰصی رپورٹ کو جمع کرنے کیلئے جو ضابطہ اختیار کیا گیا تھا اس کے مطابق31 اگست 2021 کو افسر کے ذریعے ،30ستمبر 2021کو رپورٹنگ اتھارٹی کے ذریعے اورجائزہ لینے والی اتھارٹی کی طرف سے 15 نومبر 2021 جبکہ قبول کرنے والی اتھارٹی کے ذریعے 31دسمبر 2021کو یہ رپورٹیں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری سرکیولر میں کہا گیا ’’ یہ نرمی کویڈوبائی امراض اور زمینی سطح پر کو یڈمینجمنٹ سے متعلق سرگرمیوں میں افسران کی مصروفیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فراہم کی گئی تھی۔ تاہم، یہ تشویش کے ساتھ نوٹ کیا گیا ہے کہ ’’ کارکردگیوں سے متعلق تشخصیی رپورٹ‘‘ کی تاریخوں میں پیش کردہ کافی نرمی کے باوجود مختلف افسران کے سال 2020-21 کے ’’ کارکردگیوں سے متعلق تشخصیی رپورٹ‘‘مختلف مراحل پر زیر التوا ہیں۔‘‘