آئی این ٹی اے سی ایچ کاوفد گورنر سے ملاقی

 جموں/ انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچر ہیری ٹیج ( آئی این ٹی اے سی ایچ کے ریاستی کنوینئر سلیم بیگ یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملے ۔ سلیم بیگ نے گورنر کو آئی این ٹی اے سی ایچ کی جانب سے ریاست کے قدرتی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ  اور عوام میں اُن کی حفاظت سے متعلق بیداری عام کرنے کیلئے اٹھائے جا رہے اقدامات کے بارے میں تفصیل دی ۔ گورنر نے مختلف سرکاری محکموں بالخصوص تعمیرات سے وابستہ محکموں کو تاریخی اور آثار قدیمہ عمارات کی اہمیت سے روشناس کرانا لازمی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی بحالی اور تحفظ کیلئے مطلوبہ اقدامات اٹھانے لازمی ہیں جن سے ریاست کے سیاحتی شعبے کو بھی کافی فروغ حاصل ہو گا ۔