آئین ہند کی سالگرہ :چیف سیکریٹری اورصوبائی کمشنر نے اہمیت کو اجاگر کیا

سرینگر//چیف سیکریٹری بی وی آر سبھرامنیم نے سول سیکرٹریٹ جموں میں آئین ہند کی سالگرہ کے موقع پر انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر افسران کے ہمراہ آئین کے تمہید کو پڑھ کر سنایا۔ڈاکٹر بی آر امبید کر کے 125ویں جنم دِن کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 2015 ء میں پہلی دفعہ 26نومبر یوم آئین منایا گیا تب سے ہر برس اس تاریخ پر یوم آئین منایا جاتا ہے ۔ڈاکٹر امبید کر نے آئین ہند کی تشکیل میں ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین کے طور مرکزی کردار ادا کیا تھا۔صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے پیر کو اپنے دفتر اور عملے سے یوم آئین کے موقعہ پر اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ دن آئین اور قانون میں ہمارے اعتماد اوربھروسے کا غمازہے۔انہوںنے کہا کہ ہماراآئین تمام شہریوں کو سماجی انصاف کے علاوہ معاشی اور سیاسی حقوق کی ضمانت فراہم کرتا ہے جس سے شہریوں کامعیار حیات مستحکم ہوتا ہے۔