آئورہ ترہگام میں منشیات مخالف پروگرام کا اہتمام

کپوارہ// شمالی ضلع کپوارہ کے آئورہ ترہگام میں فوج اور رضاکار تنظیمو ں نے مشترکہ طور منشیات مخالف پروگرام کا اہتمام کیا جس میں سکولی بچوں کے علاوہ لوگو ں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔یہ جانکاری پروگرام گور نمنٹ ہائی سکول آ ئورہ میں منعقدکیا گیا۔ فوج کے اعلیٰ افسران ،پولیس اور بی ڈی سی چیئر مین کے علاوہ رضاکار تنظیم جے اینڈ کے یوتھ ویلفیئر سوسائٹی ترہگام اور جے اینڈ کے راحت میموریل سوسائٹی کپوارہ کے ذمہ دارو ں نے اس پروگرام میں شرکت کی ۔اس موقع پر کہا گیا کہ ایسے پروگرام منعقد کرنے کا مقصد نوجوانو ں کومنشیات کی تباہی سے بیدار کرنا ہے ۔پروگرام کے دوران ضلع کے مختلف سکولو ں میں زیر تعلیم طلباء نے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں لوگو ں کو جانکاری فراہم کی ۔اس موقع پر ہائر سیکنڈری سکول وارسن کرالہ پورہ کی طالبہ رونق انور نے منشیات کے برے اثرات پر مکمل روشی ڈالی اور انہیں بعدمیں ایک سرٹفیکیٹ سے نوازا گیا ۔