آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں موسم صاف رہنے کی پیش گوئی

نیوز ڈیسک
 

سری نگر//جموں و کشمیر اور لداخ میں پیر کو موسم خشک رہا کیونکہ محکمہ موسمیات نے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دونوں مرکزی علاقوں میں جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے ایک اہلکار نے کہا، “آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر اور لداخ میں موسم بنیادی طور پر صاف اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے”۔

 

اسی دوران گزشتہ رات سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 9.9، پہلگام 3.7اور گلمرگ میں 6.4 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

 

لداخ کے علاقے میں دراس میں رات کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 1.1، لیہہ میں4.3اور کرگل میں 2.2 درج کیا گیا۔

 

جموں میں 22.9، کٹرہ میں 21.9، بٹوت میں 14.5، بانہال میں 12.2اور بھدرواہ میں 10.8درجہ حرارت کم سے کم رہا۔