گروگرام/کورونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو تین مئی تک بڑھائے جانے کی وجہ سے اپریل ماہ کے آخر میں آئس اسکیٹنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والی ضلع سطح کی چمپئن شپ کو منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ہریانہ آئس اسکیٹنگ کے صوبہ سیکرٹری جنرل نریش سیلپاڑ نے جمعرات کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ دوبارہ مقابلوں کے لئے الگ سے پروگرام جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ریاست کے 16 اضلاع میں 24 سے 30 اپریل کے درمیان مختلف اضلاع میں ضلع سطحی آئس اسکیٹنگ چمپئن شپ کا انعقاد کیا جانا تھا۔ ان میں سے منتخب کھلاڑیوں کو ریاستی سطح پر جون ماہ میں ہونے والی اسٹیٹ چمپئن شپ میں حصہ لینا تھا۔سیلپاڑ کے مطابق ایسوسی ایشن کے ریاستی بجندر لوہان اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت کرنے کے بعد کورونا کے سبب حالات کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے ۔سیلپاڑ نے بتایا کہ ریاست میں آئس اسکیٹنگ کھیل کو فروغ دینے اور گریڈیشن پالیسی کے تحت ضلع سطح پر دو بار کھیل کروانا لازمی کیا گیا ہے جس کے تحت ایک بار گرمیاں اور دوسری بار موسم سرما میں کھیل منعقد ہوتا ہے ۔ مگر فی الحال کورونا کی وجہ سے پیدا صورتحال کے بعد ان دونوں کا وقفہ کم کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ فی الحال جون کے دوسرے یا تیسرے ہفتے میں ضلع سطحی اور جولائی میں اسٹیٹ چمپئن شپ منعقد کیا جانا مجوزہ ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس بار سیکورٹی وجوہات کے سبب کھلاڑیوں کے ساتھ ان کے والدین کو آئس رنگ میں رسائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ساتھ ساتھ تمام کھلاڑیوں کے تھرمل اسکریننگ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام کوچ اور کھلاڑیوں کو اس سلسلے میں جانکاری جلد ہی جاری کر دی جائے گی۔یو این آئی
آئس سکیٹنگ کی ضلع سطحی چمپئن شپ رد
