اْردو یونیورسٹی میں ترجمہ، فارسی، سوشیالوجی میں داخلوں کا آخری مرحلہ

جموں//مولانا آزاد نیشنل اْردو یونیورسٹی میں داخلوں کا عمل آخری مرحلے میں پہنچ چکا ہے۔ مختلف پیشہ ورانہ کورسز جیسے ایم اے مطالعاتِ ترجمہ، فارسی، ہندی، سماجیات (سوشیالوجی)، نظم و نسق عامہ، مطالعاتِ نسواں (ویمن اسٹڈیز) میں داخلے جاری ہیں۔ واضح رہے کہ مطالعات ترجمہ اور فارسی کے بشمول لسانیات کے فارغ التحصیل طلبہ فیس بک، گوگل اور ٹیک مہیندرا جیسی کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر برسرکار ہیں۔ سماجیات، ویمن اسٹڈیز کے طلبہ کو مختلف این جی اوز میں اور نظم نسق عامہ طلبہ کو مسابقتی امتحانات میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ اردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2018-19 کے لیے روزگار سے مربوط کورسز میں میرٹ کی بنیاد پر داخلوں کے لیے آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 9 جولائی مقرر ہے۔ مدرسہ سے فارغ طلبہ کو عصری علوم سے جوڑنے کی کوشش کے طور پر یونیورسٹی نے برج (رابطہ ) کورس بھی متعارف کیا ہے۔خواہشمند طلبہ پوسٹ گریجویشن پروگرام (اردو، انگریزی، ہندی، عربی،مطالعات ترجمہ ،فارسی ؛ مطالعات نسواں، پبلک ایڈمنسٹریشن، سیاسیات،سوشل ورک، اسلامک اسٹڈیز، تاریخ، معاشیات، سوشیالوجی؛ ایم اے (صحافت و ترسیل عامہ)؛ ایم کام اور ایم ایس سی (ریاضی)) ؛ انڈر گریجویٹ پروگرامس میں بی اے، بی اے(آنرس)۔ جے ایم سی، بی کام، بی ایس سی (طبیعی علوم-ایم پی سی) / بی ایس سی(طبیعی علوم-ایم پی سی ایس) اور بی ایس سی (حیاتی علوم – زیڈ بی سی)؛ مدارس کے فارغ طلبہ کے لیے برائے داخلہ انڈر گریجویٹ (بی کام/ بی ایس سی) اور پالی ٹیکنک پروگرامس کے لیے برج (رابطہ) میں داخلہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے علاوہ پی جی ڈپلوما ان اسلامک بینکنگ، پی جی ڈپلوما ان ریٹیل مینجمنٹ، آئی ٹی آئی طلبہ کے لیے پالی ٹیکنک میں لیٹرل انٹری۔جزوقتی ڈپلوما پروگرام ( اردو ، ہندی، عربی، فارسی اور اسلامک اسٹڈیز) شامل ہیں۔ مزید تفصیل اور ای پراسپکٹس یونیورسٹی ویب سائٹ www.manuu.ac.in پر دستیاب ہے۔ معلومات کے لیے ای میل [email protected] پر بھی ربط کیا جاسکتا ہے۔ موبائل نمبر 6301910770 یا ایس ایم ایس کے ذریعہ 9100677222 سے بھی تفصیلات حاصل کی جاسکتی ہیں۔ ہاسٹل کی محدود سہولت دستیاب ہے۔ طلبہ کو حکومت ہند کے قواعد کے مطابق تحفظات فراہم کیے جائیں گے۔