اُوڑی میں سڑک حادثہ،سی آئی ایس ایف کے تین اہلکار زخمی

سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے اُوڑی میں سنیچر کو سی آئی ایس ایف کے تین اہلکار اُس وقت زخمی ہوگئے جب اُن کی گاڑی، جس میں وہ سوار تھے، سڑک سے لڑھک گئی۔
نیوز ایجنسی جی این ایس کے مطابق مذکورہ گاڑی این ایچ پی سی دوم چندیان سے اُوڑی کی طرف جارہی تھی جب سلام آباد کے نزدیک اُس کو حادثہ پیش آیا اور تین اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو اُوڑی کے سب ضلع اسپتال میں بھرتی کیا گیا ہے جہاں اُن کا علاج و معالجہ جاری ہے۔