اُوڑی میں اراضی تنازعہ پرتشدد | ایک از جان، ایک زخمی

 
اوڑی// بارہمولہ ضلع کے نامبلہ اوڑی میں ایک اراضی تنازعہ کے دوران ہوئی ہاتھا پائی میں ایک شخص ہلاک اور اس کا بھائی زخمی ہوگیا۔
 
تفصیلات کے مطابق دو فریقین کچھ اراضی تنازعہ کو حل کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، تاہم اسی دوران فریقین نے گرما گرم بحث شروع کر دی۔
 
مقامی ذرائع نے بتایا کہ تھوڑے ہی وقت میں جھگڑے میں شدت آئی، جس سے ہاتھا پائی ہوئی۔
 
جھگڑے کے دوران، دوسری طرف سے چند ارکان نے مخالف فریق پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں عبدالکریم بھٹ اور محمد سلیمان بھٹ (عبدالکریم بھٹ کے بیٹے) نامی دو بھائی زخمی ہو گئے۔
 
زخمیوں کو جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا، جہاں 85 سالہ عبدالکریم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
 
ایک پولیس اہلکار نے کہا کہ اگرچہ انہیں دونوں میں سے کسی کی موت کے بارے میں فوری طور پر علم نہیں تھا، تاہم صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک پارٹی کو موقع پر بھیجا گیا ہے۔