سرینگر//ضلع اُدھمپور میں جمعہ کے روز مزید چار افراد کو مہلک کورونا وائرس میں مبتلا ءپایا گیا ہے۔ مذکورہ چاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد جموں کشمیر میں اس مرض کا شکار لوگوں کی تعداد188تک پہنچ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ یہ چاروں افراد اُس61سالہ خاتون کے رابطے میں آئے تھے جو دو روز قبل وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئی۔
ضلع مجسٹریٹ اُدھمپور،پیوش سنگھ کے مطابق”اُدھمپور میں کورونا کے10ٹیسٹ رپورٹ آگئے، جن میں4مثبت ہیں اور یہ چاروں اُس خاتون کے رابطے میں آئے تھے جو دو روز قبل فوت ہوگئی“۔
سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ جن چار افراد کے مثبت رپورٹ آئے ہیں اُن میں فوت شدہ خاتون کی دو پوتیاں،بہو اور ایک ہمسایہ شامل ہیں۔خاتون کے بیٹے اور شوہر کی ٹیسٹ رپورٹ آنا باقی ہے۔
حکام نے اُدھمپور کے ٹیکری گاﺅں کو ریڈ زون قرار دے رکھا ہے۔