نئی دہلی//وزیر اعظم نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ پردھان منتری آواس یوجنا گرامین کے تحت اتر پردیش میں چھ لاکھ سے زیادہ مستحقین کے ساتھ مکالمہ کیا اور انھیں مالی امداد جاری کی۔ اس موقع پر دیہی ترقی کے مرکزی وزیر ، اتر پردیش کے گورنر اور وزیر اعلیٰ موجود تھے۔وزیر اعظم نے مستحقین کو نیک تمنا ئیں پیش کیں اور انھیں پرکاش پرب کی مبارک دی۔مسٹر مودی نے پرکاش پرب پر گرو گوبند سنگھ جی کوسلام عقیدت پیش کیا اور قوم کو اس مبارک موقع پر مبارک باد پیش کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ غریبوں ، محروموں اور ان لوگوں کی زندگی کو بدلنے کے لیے بے نظیر کام انجام دیا جا رہا ہے جن کا بیجا استحصال کیا گیا۔ انھوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ پانچ سال پہلے انھوں نے ا?گرہ سے وزیر اعظم آواس یوجنا شروع کی تھی۔ یہ اسکیم ملک کے لاکھوں لوگوں کی امیدوں سے وابستہ ہے اور جو لوگ غریبوں میں غریب ہیں انھیں اس اسکیم سے یہ اعتماد ملتا ہیکہ وہ بھی گھر کے مالک بن سکتے ہیں۔وزیر اعظم نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ اتر پردیش ان ریاستوں میں شامل ہے جو غریبوں کے لیے مکانات کی تعمیر میں تیزی سے ا?گے بڑھ رہی ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ ا?ج ریاست کے چھ لاکھ خاندانوں کو اپنے بینک کھاتہ میں مجموعی طور پر 2600کروڑ روپے سے زیادہ رقم مل جائگی۔ ان چھ لاکھ خاندانوں میں سے پانچ لاکھ کو پہلی قسط ملے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ پانچ لاکھ کنبوں کے لیے زندگی کا انتظار ختم ہوا۔ اسی طرح 80 ہزار خاندانوں کو دوسری قسط ملی ہے۔ یعنی ا?ئندہ سال موسم سرما تک ان کا اپنا مکان ہو جائے گا۔وزیر اعظم نے زور دیکر کہا کہ آتم نربھر بھارت کا براہ راست تعلق اس ملک کے شہریوں کے اعتماد سے ہے اور اپنا مکان اس اعتماد کو کئی گنا بڑھاتا ہے۔ اپنا خریدا ہوا گھر زندگی کو یقین سے بھر دیتا ہے اور غریبی سے نکلنے کی امید بھی دلاتا ہے۔
اُترپردیش ترقی کی جانب گامزن :مودی | پردھان منتری آواس یوجنا کے تحت 6لاکھ مستحقین کو مالی امداد جاری
