اَمرناتھ شرائن بورڈ آن لائن خدمات کا آغاز

سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے امرناتھ یاتریوںکیلئے شرائین بورڈ کی مختلف آن لائن خدمات کا آغاز کیا۔اُن لاکھوں عقیدت مندوں کیلئے جو اِس سال کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کی وجہ سے پوتر گپھا میں جانے سے قاصر رہے۔ شرائین بورڈ نے درشن ، ہوون اور پرساد سہولیت کوبذریعہ ورچوئل موڈمیسر رکھا ہے۔شردھالو اَپنی پوجا ، ہوون اور پرساد آن لائن بُک کرسکتے ہیں اور پوتر گپھا میں پجاری اسے عقیدت مند کے نام پر پیش کریں گے ۔ اس کے بعد پرساد شردھالوئوںکے گھر پہنچایا جائے گا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ شرائن بورڈ کی نئی آن لائن خدمات کے آغاز کے ساتھ ہی عقیدت مند پوتر گپھا میں آن لائن ورچیوئل پوجا اورہوون انجام دے سکتے ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام سے عقیدت مندوں کے لئے آن لائن پرساد بکنگ سروس بھی بڑھا دی گئی ہے۔ چیف ایگزیکٹیو آفیسرنتیشور کمار نے کہا ’’ اَمرناتھ شرائن بورڈ آن لائن خدمات میں توسیع کر رہا ہے جس میںاُن کے نام پر عقیدت مندوں کیلئے ورچوئل پوجا ، ورچوئل ہوون ( درشن کے ساتھ )اور آن لائن پرساد بُکنگ شامل ہیں۔ 6 ؍جولائی 2021 ء سے ورچوئل پوجا کیلئے 1100/=روپے،پرساد بُکنگ کیلئے1100/= روپے  (امرناتھ جی کے پانچ گرام چاندی کا سکہ کے ساتھ)،پرساد بُکنگ کیلئے 2100/= روپے  (امرناتھ جی کے 10 گرام چاندی کا سکہ کے ساتھ)،مذکورہ بالا میں سے کسی کے خصوصی ہوون یا مجموعہ کے لئے 5100/= روپے ادا کر کے کراسکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شردھالوئوں کو بذریعہ جیو میٹنگ ورچوئل آن لائن کمرے میں جانے دیا جائے گا جس میں ان کے نام پر پوتر شولنگم کی خصوصی ورچوئل پوجا اور درشن کرائے جائیں گی ۔نتیشور کمار نے کہا ’’ہم 48 گھنٹوں کے اندر ڈاک محکمہ کے ساتھ پرساد بھیجنے کا اِنتظام کر رہے ہیں۔‘‘
 
 

شیاما پرساد مکھر جی کا خواب پورا ہوا: ایل جی

نیوز ڈیسک
 
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ڈاکٹر شیا ما پرساد مکھرجی کی یوم پیدائش کے موقع پر قومی ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جدید ہندوستان کے معمار تھے۔انہوں نے کہا کہ مکھر جی عالمی امن اور ہم آہنگی کے جذبے کی بہترین مثال تھے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے 5 اگست 2019 کو ڈاکٹر مکھرجی کا خواب پورا کیا۔انکا کہنا تھا کہ جموں کشمیر وزیراعظم کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔مجھے یقین ہے کہ ڈاکٹر مکھرجی کی جموں و کشمیر میں آمد ، 68 سال پہلے ، مئی 1953 میں ، آزادی کے بعد ملک کی پہلی سودیشی تحریک تھی۔ اور آج کئی سالوں بعد ان کا خواب حقیقت میں بدل گیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج اگر جموں و کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن ہیں ، تو یہ صرف دو شخصیات کی وجہ سے ہے ، ایک ڈاکٹر سیاما پرساد مککرجی اور دوسرے بوزیر اعظم  نریندر مودی۔