اَصغر سامون کا کپوارہ دورہ

کپواڑہ//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈاکٹر اَصغر حسن سامون نے بدھ کو ضلع کپواڑہ کا تفصیلی دورہ کیا ۔اُنہوں نے وہاں گورنمنٹ ڈگری کالج کپواڑہ میں جاب میلے کا اِفتتاح کیا اور آئی ٹی آئی ہندواڑہ ، آئی ٹی آئی کپواڑہ اور پولی تکنیک کالج کپواڑہ کامعائینہ کیا۔اُنہوں نے کرکٹ میچ میں بھی حصہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری کے ہمراہ ضلع ترقیاتی کمشنر امام الدین ، اے ڈی ڈی سی کپواڑہ نذیر احمدلون ، اے ڈی سی ہندواڑہ نذیر احمد میر ، اے ایس پی ہندواڑہ ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ کشمیر اور دیگر متعلقہ اَفسران بھی تھے۔پرنسپل سیکرٹری نے جاب میلے میں 12کمپنیوں کے لگائے گئے مختلف سٹالوں کا دورہ کیا۔اِس موقعہ پر بتایا گیا کہ شراکت داروں کے ذریعے تقریباً 150 تجربے کار کی فہرست جمع کی گئی۔ تجارتی گاڑیوں کی فراہمی کیلئے ایم یو ایم کے آئی این ( ممکن ) سکیم کے تحت 58 مستحقین کو منظوری دی گئی ہے ۔ ان میں سے 9 مستحقین کو پرنسپل سیکرٹری کی موجودگی میں اشوک لے لینڈ گاڑیاں فراہم کی گئی ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی کے پاس آئوٹ اور ٹرینز سے بھی خطاب کیا اور انہیں موجودہ دور میںہنر کی ترقی کے بارے میں آگاہ کیا۔اُنہوں نے نئے مختصر مدتی جاب پر مبنی کورسوں اور متروک طویل مدتی کورسوں کی تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا تاکہ بے روزگار نوجوانوں کو جموں وکشمیر یوٹی میں روزگار مل سکے۔اصغر حسن سامون نے پاس آئوٹ آئی ٹی آئی طلاب سے اُن کی تقرری کے بارے میںاِستفسار کیا ۔پاس آئوٹ طلاب میں سے کرالپورہ اور جم گنڈ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے رضاکارانہ طور پردُور درودراز علاقوں میں کام کرنے اور ان علاقوں کے نوجوانوں کو کٹنگ اور ٹیلرنگ کی تربیت فراہم کرنے کی درخواست کی۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ انہیں پاس آؤٹ یوتھ مشن کے ساتھ رجسٹرڈ کریں تاکہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں اپنی خدمات پیش کرسکیں۔ انہوں نے بے روزگار نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ آگے آئیں اور مختلف تجارتوں میں نئے متعارف شارٹ ٹرم کورسوں سے فائدہ اُٹھائیں اور اپنے آپ کو جدید صلاحیتوں سے آراستہ کریں ۔پرنسپل سیکرٹری نے آئی ٹی آئی کپواڑہ اور آئی ٹی آئی ہندواڑہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں طلاب اور فیکلٹی ممبران سے تبادلہ خیال کیا ۔پرنسپل سیکرٹری نے کریم ہامہ کپواڑہ میں زیر تعمیر پولی تکنیک کالج کا معائینہ کیا ۔ انہیں جانکاری دی گئی کہ یہ کالج 13 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہو رہا ہے جس پر اَب تک 11 کرو ڑ روپے خرچ ہوچکے ہیں۔اُنہوں نے کالج عمارت کی تکمیل میں تاخیر پر برہمی کا اِظہارکیا اور متعلقہ انجینئران کو ہدایت دی کہ وہ رواں سال دسمبر کے اختتام تک تعمیر مکمل کریں۔اصغر سامون نے ایف سی سی درگمولہ اور سہارا گُلگام کے مابین ہائیر سکینڈری گرائونڈ کریم ہامہ میں کھیلے کیہمل کپ کے فائنل کرکٹ میچ میں حصہ لیا ۔اُنہوں نے میچ جیتنے والوں میں ٹرافیاں بھی تقسیم کیں