او کھو پلوامہ کا فلٹریشن پلانٹ7سال سے بیکار

پلوامہ//ضلع پلوامہ کے اوکھو نامی گائوںمیں لاکھوں روپے کی مالیت سے تعمیر کیا گیا فلٹریشن پلانٹ7سال سے بیکار ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پینے کے صاف پانی کی قلت کا سامنا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ 7سال سے ناصاف پانی استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں لوگ مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو ئے ہیں ۔ انہوں نے بتایا سال2006میں علاقے میں ایک فلٹریشن پر کام شروع کیا گیا ہے جس کو چند چالوں کرنے کے بعد سال2014میں ناکارہ ہوا ہے اور لوگ7سال سے دریا کاناصاف پانی استعمال کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہاں کئی لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ لوگوں نے بتایاکہ فلٹریشن پلانٹ کو چالو کرنے کے لئے انہوں نے کئی بار محکمہ اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران کو تحریری طور گزارش کی لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی ۔