او بی سی طبقہ کے لوگ تقسیم کی سیاست کا شکار:مدن لال چلوترہ

جموں//اپنی پارٹی ریاستی کارڈی نیٹر نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر میں دیگر پسماندہ طبقہ جات (او بی سی)کے لوگ تقسیم کی سیاست کا شکار رہے ہیں۔ ستواری کے راجپور علاقہ میں پبلک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے چلوترہ نے کہاکہ سابقہ حکومتوں اور روایتی سیاسی جماعتوں نے او بی سی لوگوں کے ساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کی طرف کبھی توجہ نہیں دی اور اُنہیں جموں وکشمیر میں ریزرویشن نہیں دی۔ میٹنگ کا اہتمام سنیئرپارٹی لیڈر سکھوندر سنگھ لڈی نے کیاتھا جس میں جنرل سیکریٹری ضلع جموں سردیش رانا بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہاپچھلی سات دہائیوں سے او بی سی جموں وکشمیر میں27فیصد آئینی حقوق سے محروم تھے اور اپنی پارٹی واحد ایسی جماعت بن کر اُبھری جس نے لگاتار اُن کے مطالبہ کو لیکر بات کی ہے جبکہ بی جے پی نے سیاسی فائیدے کے لئے اب دوبارہ سے کھوکھلے نعرے دینا شروع کر دیئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے لئے او بی سی لوگوں کو گمراہ کرنا شروع کر دیا ہے۔یہ نعرے صرف ایکبار پھر توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے۔