او بی سی تنظیموں کا 27 فیصد ریزرویشن کے حصول کیلئے احتجاج

جموں// دیگر پسماندہ طبقے کی مہاسبھا جموں و کشمیر کے اراکین، آل انڈیا پسماندہ طبقات فیڈریشن اور او بی سی ذاتوں/کمیونٹیوں کے صدور نے نمائشی میدان میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مرکز کے زیر انتظام علاقے میں 27 فیصد ریزرویشن کوٹہ کی مانگ کی۔مظاہرین نے مولانا آزاد اسٹیڈیم اور جموں و کشمیر کے ہیرا نگر میں انتخابی ریلیوں کے دوران 27فیصد ریزرویشن کے ان کے آئینی حقوق کے بارے میں OBC کے ساتھ کیے گئے وعدوں پر کوئی توجہ نہ دینے پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔علاوہ ازیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ان کے ساتھ کی گئی یقین دہانیوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے حکومت کے مختلف سطحوں پر اپنے مطالبات کو اجاگر کیا لیکن وہ ان پر توجہ نہیں دیے گئے۔