اوڑی کے کئی علاقوں کی سڑکیں ہنوز منقطع

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے ضلع صدر بارہمولہ اور انچارج کانسچونسی اوڑی ڈاکٹر سجاد شفیع نے کہا ہے کہ بٹہ گراہ سڑک پچھلے پندرہ دنوں سے بندپڑی ہے جبکہ تازہ برفباری سے سب ڈویژن اوڑی کے ایک درجن سے زیادہ علاقہ جات کے راستے بند ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سڑکوں رابطوں کے منقطع ہونے سے ان علاقوں میں آباد لوگ زبردست مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ علاقوںمیں بجلی اور پینے کے پانی کی صورتحال بھی کچھ ایسی ہی ہے۔ڈاکٹر سجاد شفیع کے مطابق ان علاقوں میں اشیائے خوردونوش کی بھی کمی  ہے۔ ڈاکٹر سجاد اوڑی نے اس سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ کے ساتھ رابطہ کرکے انہیں صورتحال سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان علاقوں میں سڑک رابطوں کی بحالی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔