اوڑی کے ڈ گر ی کالجوں میں بنیادی ڈھانچہ کا فقدان

 سرینگر//اوڑی کے ہائر اسکنڈ ر ی اسکول سلام آ باد، الٹا کھنڈ اور نامبلہ میں تدریسی عملے کی قلت کی وجہ سے طلاب کو منا سب تعلیم نہیں مل پار رہی ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ڈ گر ی کالج بو نیار اور اوڑی میںپر نسپل صاحبان کی کرسیاں خالی ہیں ۔مقامی لوگوں نے تشویش ظا ہر کرتے ہوئے بتایا کہ ڈگری کالجوں میں جو سہولیات طلبہ کیلئے ہونی چاہیں وہ یہاں دستیاب نہیںہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے کالجوںکا قیام صرف طلبہ کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے کیونکہ سرکار نے معقول رقومات واگذار کئے تھے جس کے باوجود ان کالجوںمیں آج تک بنیادی ڈھانچہ مکمل نہیںکیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ جب تک کالجوں اور ہائر اسکنڈر ی سکولوںمیں اسٹا ف کو تعینات نہیں کیا جائے گا تب تک اس بات کا خیا ل رکھا جا ئے کہ یہاں زیر تعلیم طلاب کی پڑ ھائی متاثر نہیں ہونی چاہئے۔