اوڑی کنٹرول لائن پر دھماکہ

اوڑی/اْوڑی کے ہتھ لنگہ گاؤں میں بدھ کی سہ پہر لائن آف کنٹرول پر بارودی سرنگ دھماکے میں ایک جواں سال دوشیزہ جسمانی طور ناخیز ہوگئی۔ 20 سالہ معصومہ بانودختر جمعہ چیچی زیر زمین بچھائی گئی بارودی رنگ دھماکے میں اپنے بائیں پاؤں سے محروم ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اپنے گھر کے قریب بھیڑوں کے ساتھ تھی جب اس کا پاؤں زیر زمین بچھائی گئی بارودی سرنگ پر پڑا۔اوڑی سب ضلع اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں نے  بتایا کہ لڑکی کا بایاں پاؤں مکمل طور کٹ گیا تھا اور ابتدائی علاج معالجے کے بعد، اسے بہتر علاج کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا۔