اوڑی کنٹرول لائن عبور کرنے کی کوشش

بارہمولہ//پولیس نے کپوارہ کے تین افراد کو اس وقت اوڑی میں گرفتار کر لیا گیا، جب وہ لائن آف کنٹرول پار کرنے کیلئے جا رہے تھے ۔ پولیس بیان کے مطابق شمالی ضلع کپوارہ سے تعلق رکھنے والے 26سالہ ماجد رقیب ساکن نوگام ہندوارہ ، وسیم احمد خان ساکن دیڈ کوٹ کپوارہ اور غلام مصطفی آہنگر ساکن گوشی کپوارہ لائن آف کنٹرول عبو ر کرنے کی کوشش میں تھے ۔ پولیس کے مطابق تینوں افراد کو ایک شخص نے اس کیلئے آمادہ کیا تھا ْ اور انہیں ایک موبائیل ائپ کے ذریعے کنٹرول لائن عبور کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی ۔ پولیس نے مطابق مذکورہ شخص نے انہیںکہا تھا کہ وہ انہیں اوڑی میں ملے گا اور جونہی وہ اوڑی پہنچے تو انہیں اُس پار پہنچایا جائے گا ۔ تاہم پولیس کو ایک مصدقہ اطلاع ملی جس کے بعد انہوںنے ایک خصوصی ناکہ لگایا جس دوران انہوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے تینوں افراد کی گرفتاری عمل میںلائی ۔ پولیس کے مطابق تینوں کی مکمل کونسلنگ کے بعد انہیںگھر والوں کے حوالہ کر دیا جائے گا ۔