اوڑی/اوڑی میں نقب زنوں کے گروہ نے 20دنوں میں لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی اڑا لی جس کے نتیجہ میں عوام میں خوف وہراس اور تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ گھر کوٹ میںنقب زنوں کی دہشت سے لوگوں میں زبردست خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ 25اور 26اگست کی درمیانی شب نقب زنوں نے بلال آباد گھرکوٹ میں خواجہ ریاض احمد کے مکان کی کھڑکیاں توڑ کر اندر داخل ہو ئے اور 2لاکھ روپے مالیت کے زیورات اور نقدی 75 ہزار روپے کے علاوہ گھر میں دیگر سامان اڑا لیا ، گھر کا کوئی بھی فرد گھر میں موجود نہیںتھا۔12 اور 13ستمبر کی درمیانی شب نقب زنوں نے علاقے میں فاروق احمد بڈو کے نئے تعمیر شدہ مکان میں داخل ہوااورکچھ نہ پا کر توڑ پھوڑ کر کے اسی رات نزدیکی محلہ بنگام گھرکوٹ میں محمد شفیع شاہ کے گھر میں کھڑکی توڑ کر گھر میں داخل ہوئے اور نقدی50 ہزار روپے اڑا لئے۔اس سلسلے میں اوڑی پولیس نے کیس درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے مگر ابھی تک پولیس سراغ نکالنے میں نا کام ہے۔مجموری طور پر نقب زنوں نے دو ہفتوں میں 2لاکھ روپے کے زیورات او ر2لاکھ بچاس ہزار روپے نقدی اڑالی۔