اوڑی میں 10روز بعد آر پار تجارت بحال

اوڑی//اوڑی میں 10 روز کے بعد آر پار تجارت بحال ہوئی جس کے دوران 41 مال بردار گاڑیوں نے کمال پل کراس کیا ۔پاکستان میں حالیہ انتخابات کے دوران آر پار تجارت کو معطل کیا گیا تھا۔  منگل کو کل 41 مال بردار ٹرکوں نے کمان پل کراس کیا جن میں 32 مال بردار ٹرکیں سلام آباد اوڑی ٹریڈ سنٹر سے چکوٹی روانہ ہوئی جن میں مرچ کبیج ،کپڑے کے علاوہ دیگر اشیا شامل تھیں اور 9 مال بردار ٹرکیں چکوٹی سے سلام آباد ٹریڈ سنٹر پہنچیں جن میں کارپٹ، بادام وغیرہ شامل ہے۔