اوڑی میں پہاڑی سے پھسل کردو فوجی پورٹرزخمی

اوڑی// اوڑی میں فوج کے ساتھ کام کر رہے دو پورٹر پہاڑی سے لڑھک کر زخمی ہوئے۔اطلاعات کے مطابق منگلوار کو اوڑی میں حدمتارکہ پر واقع ناوارنڈا گائوں میں فوج کے ساتھ کام کر رہے بطور پورٹر دو بھائی اْس وقت پہاڑی سے لڑھک کر زخمی ہوگئے جب وہ فوج کی اگلی چوکی کی طرف کچھ سامان اُٹھا کر لیجا رہے تھے،اس دوران پہاڑی سے پائوں پھسل کر وہ کھائی میں گرے۔زخمی ہونے والے پورٹروں کی شناخت21 سالہ محمد رمضان پسوال اور  17 سالہ محمد رمیز پسوال پسران محمد اشرف پسوال ساکنہ ناوارنڈاں کے طورہوئی ہے۔دونوں کو زخمی حالت میں علاج کے لئے سب ضلع اسپتال اوڑی لایا گیا جہاں سے اْنہیں مزید علاج کے لئے گورنمنٹ میڈیکل کالج بارہمولہ منتقل کیا گیا۔اوڑی میں تعینات ایک پولیس آفیسر نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی حالت اسپتال میں مستحکم ہے۔