اوڑی میں وین الٹنے سے خاتون ہلاک3زخمی

اوڑی/ /اوڑی میں سڑک کے ایک حادثے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہوگئے۔سوموارکو نورکھااوڑی میں ایک وین زیرنمبر JK05-6513 سڑک سے الٹ کر کھیت میں جاگری جس کے نتیجے میں وین میں سوار ایک خاتون موقعہ پر ہی ہلاک ہوگئی جبکہ مزیدتین زخمی ہوگئے۔فوت ہوئی خاتون کی شناخت50سالہ نذیرہ بیگم زوجہ غلا م علی بٹی ساکنہ دراگٹلیاں اوڑی کے طور ہوئی۔اگرچہ نذیرہ بیگم کو اسپتال لیجایا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اُسے وہاں مردہ قرار دیا۔زخمی ہونے والوں کی شناخت 49 سالہ سونا بیگم زوجہ بخشی خان، 45 سالہ رویلہ بیگم زوجہ سخاوت خان اور 10 سالہ وسیم احمد ولد سخاوت خان ساکنہ درہ گٹلیاں اوڑی کے طور ہوئی ہے۔زخمیوں کو علاج و معالجے کے لئے پرائمری ہیلتھ سنٹر بونیار میں بھرتی کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کر کے مزید کاروائی کی ہے۔