اوڑی میں نقب زنی | دو دوکانوں سے سازوسامان اڑالیا

اوڑی // اوڑی میں نقب زنوں نے 23 اور 24 اپریل کی درمیانی رات کو دو دکانوں سے قیمتی سامان اڑا لیا۔نقب زنوں نے الفلی نامی دکان سے دس ہزار روپے نقدی اور 9 واسکٹ اڑا لئے جبکہ محمد آزاد بیگ نامی ایک شہری کی کریانہ دکان سے بھی سازو سامان اڑا لیا۔اسکے علاوہ مزید 4 دکانوں کے تالے توڑے ہیں تاہم ان سے کوئی سامان نہیں لیا ہے۔اس واقع کے بعد مقامی دکانداروں میں تشویش پھیل گئی اور مانگ کی کہ نقب زنوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔اس حوالے سے اوڑی پولیس نے کیس درج کرلیا۔