اوڑی میں نقب زنوں کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا گیا

اوڑی // اوڑی میں نقب زنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے بیچ لوگوں نے ایک چور کو رنگے ہاتھوں دھر دبوچ لیا ۔منگل کی شام کو نامبلہ گاوں میںچوروںنے سجاد احمد شیخ نامی ایک شہری کے گھر میں ڈاکہ ڈال کر رسوئی گیس سلینڈرر اڑالیا اور جب یہ خبر علاقے میںپھیل گئی تو لوگوں نے علاقے میں چوروں کی از خود تلاش شروع کر کے ایک چور کو دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا تاہم اس کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ لوگوں کے مطابق گزشتہ دنوں چوروں نے جمہ میر ولد حبیب اللہ میر نامی ایک شہری کے کے گھر میں ڈاکہ ڈال کرقیمتی سامان کے ساتھ ایک لاکھ روپے نقدی اڑالی۔اسی طرح  نامبلہ گاوں میں ایک ماہ کے دوران چوروں نے محمد یوسف لون ولد بشیر احمد لون،الطاف احمد شیخ ولد محمد مقبول شیخ اور محمودہ بیگم زوجہ محروم غلام رسول شیخ کے گھروں سے2لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات، برتن،کپڑے،کمل اوردیگرقیمتی سامان اڑا لیاجبکہ لگامہ اوڑی میں ایک استاد کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کے سونے کے زیورات اڑالئے گئے اور واقعہ کے 6 دن بعد مالک مکان نے از خود چور کو دبوچ کے پولیس کے حولے کر دیا ہے۔