اوڑی//ظفر اقبال//اوڑی انتظامیہ نے لاک ڈاون میں نرمی کرتے ہوئے قصبہ میں بازاروں کو صبح 6 بجے سے 11 بجے تک تمام دکانوں کومرکزی وزارت داخلہ ( MHA) اور ضلع انتظامیہ کے رہنما خطوط( گائیڈ لائنس )کے تحت کھلا رکھنے کی اجازت دی ہے۔یہ فیصلہ ایس ڈی ایم اوڑی اور بیوپار منڈل کے ایک وفد کے درمیان میٹنگ میں لیا گیا۔بیوپار منڈل اوڑی کے وفد کی سربراہی چیئرمین محمد شفیع نے کی۔میٹنگ میں یہ فیصلہ بھی لیا گیا کہ سبزی ،دودھ ، مرغ اور گوشت فروشوں کو شام کو 4 بجے سے ساڑھے5 بجے تک دکانیں کھلی رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔
اوڑی میں لاک ڈائون میں نرمی،رہنما خطوط کے تحت دکانیں کھولی جائینگی
