اوڑی//اوڑی میں لائن آف کنٹرول پر ایک فوجی اہلکار پہاڑی سے لڑھک کرہلاک ہوا۔ سنیچر کو لچھی پورہ بونیار علاقے میں سرحد پر فوج کی اگلی چوکی کے نزدیک فوجی اہلکار گشت کرنے کے دوران ایک پہاڑی سے لڑھک گیااور نیچے ایک گہری کھائی میں جا گر ا۔واقعہ کے بعد انکی تلاش شروع کی گئی اور کافی جدوجہد کے بعد فوجی اہلکار کی لاش بر آمد کی گئی ۔مہلوک فوجی کی شناخت 11مہار ریجمنٹ کے 35 سالہ نائیک اْتم سنگھ کے طور پر ہوئی ہے۔
اوڑی میں فوجی ہلاک | پہاڑی سے لڑھک گیا
