اوڑی میں فوجی کی خودکشی

اْوڑی//شمالی کشمیر کے اْوڑی علاقے میں بدھ کی دوپہر ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔متوفی فوجی جوان کی شناخت 21کمائو رجمنٹ کے 22سالہ وکرم کمار یادو کے طور پر ہوئی ہے۔ یہ واقعہ ایل او سی کے ساتھ اوڑی سیکٹر میں مائیک پوسٹ پر پیش آیا۔پولیس نے کہا کہ "فوجی اہلکار کو بریگیڈ اسپتال اْوڑی منتقل کیا گیا اور بعد میں قانونی کارروائیوں کے لیے ایس ڈی ایچ اْوڑی کو ریفر کیا گیا"۔ پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں ضروری تحقیقات کے لیے ایک کیس درج کیا گیا ہے۔