سرینگر/پولیس نے سوموار کو کہا کہ شمالی کشمیر کے اوڑی میں ایک فوجی کیمپ کے نزدیک مشتبہ حرکت دیکھ کر سنتری نے گولی چلائی۔
یہ واقعہ گذشتہ شب راجرونی اوڑی میں قائم فوجی کیمپ کے باہر پیش آیا جس کے بعد علاقے کو گھیرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا گیا۔
پولیس کے مطابق نزدیکی نالہ کے نزدیک دو مشتبہ افراد کو دیکھا گیا ہے جن کے بارے میں چھان بین کی جارہی ہے۔
تاہم پولیس کے مطابق کیمپ پر کوئی حملہ نہیں ہوا ہے اور نہ مخالف سمت سے کوئی گولی چلی ہے۔