اوڑی میں غیر ریاستی باشندے کی لاش برآمد، کیس درج

بارہمولہ/ شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے اوڑی میں پولیس نے منگل کو ایک غیر ریاستی باشندے کی لاش برآمد کی ۔

معلوم ہوا ہے کہ آج صبح اوڑی سومو سٹینڈ کے نزدیک کچھ مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی ۔جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو مطلع کیا اور بعد میں پولیس کی ایک ٹیم جائے واقع پر پہنچی اور مذکورہ لاش اپنے تحویل میں لی۔

لاش کی شناخت مہندرپال سنگھ ساکنہ ہریانہ کے  طور ہوئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ مہندر دماغی طور کمزور تھا اور وہ دوران شب باہر شدید سردی میں رہنے کی وجہ سے لقمہ اجل بن گیا۔

 اس سلسلے میں پولیس نے ایک کیس زیر  دفعہ  آر پی سی174  درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے ۔