اوڑی میں سڑک حادثہ،ڈرائیور لقمہ اجل

اوڑی//اوڑی میں پیش آئے سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں گاڑی کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔ دہنی سیداں نامی گاوں میں ایک وین گاڑی زیر نمبر  کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب گاڑی کا ڈرائیورقابو کھو بیٹھا  اور یہ گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ڈرائیور موقعہ پر ہی ہلاک ہو گیا ۔ڈرائیور کی شناخت 26 سالہ ارشاد احمد تانترے ولد عبدالرحمان تانترے ساکنہ زگورہ شیری بارہمولہ کے بطور ہوئی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ ڈرائیور قصبہ اوڑی کے مختلف دیہات میں دکانداروں کو آئیس کریم، چاکلیٹ اور دوسری چیزیں سپلائی کرتا تھا۔ادھر دھنی سیداں ، چھولاں اور زمور پٹن کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے علاقے میں سڑک کی خستہ حالت کی وجہ سے سڑک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا تین روز قبل علاقے میں سڑک حادثے کے دوران تین افراد زخمی ہو گے تھے۔