اوڑی میں ریٹائرڈ ٹیچر درخت سے گر کر لقمۂ اجل

اوڑی/ اْوڑی میں کنٹرول لائن کے نزدیک جبلہ گائوں میں ایک ریٹائرڈ ٹیچر درخت سے گر کر لقمہ اجل بن گیا۔ 65سالہ محمد اسماعیل پسوال سفیدے کے درخت پر چڑھ کر اسکی شاخیں کاٹ رہا تھا تو اسکا پائوں پھسل گیا اور وہ نیچے گر گیا۔اسے فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال اْوڑی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔