اوڑی میں روڑ ریس منعقد

سرحدی قصبہ اوڑی میں منگل کو محکمہ یوتھ سروس اینڈ سپورٹس کی جانب سے سالانہ روڈ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں اوڑی اور بونیار کے چار ایجوکیشنل زونوں کے انڈر 14,17,19دو سو پچاس سکولی طلبہ اور طالبات نے حصہ لیا۔یہ روڈ ریس سرینگر مظفر آباد سڑک پر 5 کلومیٹر تک دوڑی گی جو داتا مندر سے شروع ہوئی اور چندن واڑی بونیار  کے مقام پر ختم ہوئی۔ اس ریس کے دوران پولیس،محکمہ صحت کا عملہ کے علاوہ تحصیلدار اوڑی شیخ جعفر حسین بھی موجود رہے۔