اوڑی میں دوشیزہ دریائے جہلم میں غرقآب

اوڑی// شمالی کشمیر کے اوڑی میں منگل کو سہ پہر ایک دوشیزہ دریائے جہلم میں ڈوب گئی۔اطلات کے مطابق سرحدی قصبہ اوڑی کے دچھی نامی گاوں میں 18 سالہ دوشیزہ جس کی شناخت روبینہ بانو دختر انور شاہ کے طور ہوئی ہے اْس وقت نزدیکی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جب وہ مال مویشیوں کے ساتھ جارہی تھی۔مقامی لوگوں اور پولیس نے دوشیزہ کی تلاش فوری طور شروع کر دی ہے جسے شام دیر گئے بازیاب کرایا گیا ۔اس دوران بجبہارہ میں اسوقت کہرام مچ گیا جب یہاں ایک دن پہلے پید ا ہوئے بچے کے باپ کی گولیوں سے چھلنی لاش میو ہ باغ کے اندربر آمد ہوئی۔ مہلوک شہر ی ایک روز قبل ہی ایک بچہ کا باپ بنا تھا ۔ سی این ایس کے مطابق وپزن،ہیر پورہ بجبہاڑہ علاقہ میں 35 سالہ نذیر احمد بٹ ولد مرحوم غلام قادر بٹ ساکنہ وپزن،ہیر پورہ کی لاش ایک مقامی باغ میں پائی گئی۔ اس دوران پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوںنے لاش کا پوسٹ مارٹم کے آ خری رسومات کے لئے ورثاء کے حوالے کی جب اسکی لاش گھر پہنچائی گئی تو علاقہ میں کہرام مچ گیا اور لوگ اس واقعہ پر ہاتھ ملنے لگے۔ عینی شاہدین کے مطابق جس باغ میں مذ کورہ کی لاش برآ مد ہوئی وہاں رات دیر گئے فائر نگ کی آ واز بھی سنی گئی۔نذیر احمد بٹ کے جسم پر گولیوںاور تشدد کے واضح نشانات تھے جس سے معلوم ہوا ہے کہ اسے مبینہ طور گو لی مارنے کے بعد ہلاک کیا گیا  ہے۔مشمولات(سی این ایس)