اوڑی میں حالیہ بارشوں کے بعد کئی رابطہ سڑکیں بند

اوڑی//سرحدی قصبہ اوڑی میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران پسیاں گر آنے کے بعد کمل کوٹ، دردکوٹ، موٹھل،سکھدار،ہتھ لنگا کی رابطہ سڑکیں دوسرے روز بھی گاڑیوں کی آمدو رفت کے لئے بند رہیں جس کی وجہ سے ان علاقوں کے رہنے والے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی دیہات میں غذائی اجناس اور رسوئی گیس کی قلت کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔اوڑی میں تعینات محکمہ پی ایم جی ایس وائی کے ایک آفیسر کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے مشینیں بند پڑی ہیں۔