اوڑی میں حادثہ

  اوڑی /اوڑی میں ایک المناک حادثہ کے دوران ایک مشین آپریٹر جپسم کے نیچے آکر لقمل اجل بن گیا۔ شبیر احمد بیگ ولد محمد حنیف بیگ ساکن جباڈار بجہامہ بونیار اس وقت لقمہ اجل بن گیا جب وہ نالوسہ اوڑی میں جپسم کی کان میں کام کررہا تھا۔ شبیر احمدجپسم کی سلائیڈ کے نیچے آکر مشین سمیت دب گیا۔شبیر کو ملبے سے نکال کر پی ایچ سی بجہامہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔