اوڑی میں ایس ڈی ایم کی کرسی دو ماہ سے خالی

اوڑی//اوڑی میں ایس ڈی ایم کی کرسی دو ماہ سے خالی پڑی ہے جس کے خلاف درجنوں سرپنچوں اور پنچوں نے احتجاج کیا۔احتجاجی پنچایتی اراکین نے کہا کہ گزشتہ دو ماہ قبل سابق ایس ڈی ایم ریاض احمد ملک کا یہاں سے تبادلہ کیا گیا مگر متبادل یہاں نہیں بھیجا گیا۔سرپنچ گھرکوٹ شبیر احمد نائک نے بتایا کہ ایس ڈی ایم نہ ہونے کی وجہ سے اوڑی کا تمام نظام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے اور زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہو رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیلدار اوڑی بھی اکثر اوقات دفتر سے غیر حاضر ہوتے ہیں جسکی وجہ سے پہاڑی اسناد اور دیگر ضروری دستاویزات بنانے میں اوڑی کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔احتجاجی سرپنچوں نے بتایا کہ اگر حکام نے جلد از جلد اوڑی میں ایس ڈی ایم تعینات نہیں کیا تو وہ مستعفی ہو جائیں گے۔