اوڑی میں آرپار گولہ باری، خاتون لقمہ اجل، دوسری زخمی،10 کنبوں کی نقل مکانی

اوڑی/ اوڑی میں کنٹرول لائن پر حاجی پیر سیکٹر میں جمعہ کو قریب 10 بجے پر ہند پاک افواج کے درمیان شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا جو آخری اطلاعات ملنے تک جاری تھی ۔
گولہ باری کے دوران کنٹرول لائن پر واقع بٹگراں گاوں میں گولہ باری کی زد میں آکر اختر بیگم زوجہ ظہور احمد چیچی نامی خاتون لقمہ اجل بن گئی۔ بتایا جاتا ہے ہے کہ مذکورہ خاتون اس وقت اپنے گھر میں موجود تھی اور ایک ماٹر شیل اس کے گھر کے نزدیک گرا کر پھٹ پڑاجس سے وہ موت کی آغوش میں چلی گئی۔ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے خاتون کی موت کی تصدیق کی۔
ادھر نامبلہ گاوں میں پروینہ زوجہ شبیر احمد شیخ نامی نامی ایک خاتون گولہ باری کی زد میں آکر معمولی طور زخمی ہوئی ہے۔گولہ باری کے خوف سے کنٹرول لائن پر واقع سلی کوٹ گاوں کے قریب دس کنبوں نے نقل مکانی کر لی ہے اور اُنہیںانتظامیہ نے اوڑی گورنمنٹ ہائر سکنڈری میں ٹھہرایا ہے۔