اوڑی سے براندازی کی ناکام کوشش کے معاملے میں ایک اور گرفتار: پولیس

سری نگر// جموں و کشمیر پولیس نے 2 جولائی کو شمالی کشمیر کے اوڑی قصبے میں نوجوانوں کے ایک گروپ کی طرف سے بر اندازی کرکے سرحد پار کرنے کی ایک ناکام کوشش کے سلسلے میں ایک اور گائیڈ کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اوڑی میں دو جولائی کو تین نوجوانوں کے ایک گروپ کو ایک گائیڈ سمیت سرحد پار کرنے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پرویز احمد حجام ساکن گوہالن اوڑی نامی گائیڈ نے تفتیش کے دوران انکشاف کیا تھا کہ محمد مجنون شیخ ولد اقلی شیخ ساکن بونیار نامی ایک اور گائیڈ بھی اس معاملے میں ملوث ہے جسے بعد میں گرفتار کیا گیا۔