اوڑی اور بونیار کے دیہات میں ژالہ باری

اوڑی//اوڑی کے کئی دیہات میں اتوار شام کو شدید ژالہ باری کے نتیجے میں کھڑی فصلوں اور میوہ باغات کو نقصان پہنچا۔اوڑی اور بونیار کے متعدد گائوں جن میں نامبلہ، چرنڈا، تھاجل، ملر، پیرنیاں، بونیار، ترکانجن، باڑیں،نوارندا وغیرہ شامل ہیں،میں بعد دوپہر اچانک موسم نے کروٹ بدلی اور آسمان پربادل چھا گئے۔شام کو تیزہوائوںکے ساتھ اِن علاقوں میں بارش شروع ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے گرچ چمک کے ساتھ ژالہ باری ہوئی،جس کے نتیجے میں دھان کی پنیری اور میوہ باغات کے علاوہ سبزیوں کے کھیتوں کونقصان پہنچا۔