اوڑی ،کرناہ اور گاندربل میں لوک عدالتوں کا انعقاد

سرینگر//ریاست بھر میں اتوار کوقومی لوک عدالتوں کا انعقادقائمقام چیف جسٹس جے اینڈ کے ہائی کورٹ جسٹس راما لنگم سدھاکر کی سرپرستی میں ہوا ۔ان لوک عدالتوں میںکل 14384کیسوں کو افہام و تفہیم کو دوران حل کیا گیا جس میں 5.25کروڑ روپے ایم اے سی ٹی کیسوں میں جبکہ بینک ریکوری سیوٹس کے ذریعے 67.20 کروڑ روپے بطور معاوضہ ایوارڈ کیا گیا۔جے اینڈ کے ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی نے قائمقام چیف جسٹس ہائی کورٹ ( جو جے کے ایس ایل ایس اے کے سربراہ بھی ہیں ) کی سر پرستی اور جے اینڈ کے ہائی کورٹ کے جج اور چیئرمین ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی جسٹس علی محمد ماگرے کی رہنمائی میں بیک وقت جموں اور سرینگر کے ہائی کورٹوں میں انعقاد کیا گیا۔ہائی کورٹ جموں وِنگ میں دو بنچوں کو تشکیل دیا گیا تھا جبکہ سرینگر وِنگ میں تین بنچ قائم کئے گئے تھے۔اوڑی+کرناہ+گاندربل// تحصیل کورٹ کمپلیکس اوڑی میں اتوار کو قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا،جس دوران مختلف نوعیت کے78 کیسوں میں سے 38 کیسوں کو موقعہ پر ہی افہام وتفہیم کے ساتھ حل کیا گیااور 81,300 روپئے بھی وصول کئے گئے۔لوک عدالت کی سربراہی سب جج اوڑی و چیئرمین تحصیل  لیگل سروسز اتھارٹی امتیاز احمد لون کررہے تھے۔ ادھر جوڈیشل مجسٹریٹ کرناہ و چیئرمین تحصیل لیگل سروس اتھارٹی انصار النبی کی صدارت میں کرناہ میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے 780 مقدمات کو زیر بحث لایا گیا جن میں سے 455 مقدمات کوباہمی افہام و تفہیم کے ذریعہ موقعہ پر ہی نپٹایا گیا ۔ اس موقع پر تصفیہ کے دوران 83100 روپئے وصول کئے گئے۔گاندربل اور کنگن میں ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی اور تحصیل لیگل سروس اتھارٹی کے زیر اہتمام قومی لوک عدالت کا انعقاد ڈسٹرکٹ عدالتگاندربل اور منصف عدالت کنگن میں ہوا۔جس کی سربراہی راجہ شجات علی خان پرنسپل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گاندربل کررہے تھے جبکہ چیف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل معراج الدین صوفی،منصف جوڈیشل مجسٹریٹ گاندربل منصور احمد لون،منصف جوڈیشل مجسٹریٹ کنگن اقبال رفیق وکیل اور بار ایسوسی ایشن گاندربل سے وابستہ وکلاء موجود تھے۔ کنگن میں بھی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف نوعیت کے 607 مقدمات میں 381 مقدمات دونوں فریقین کے افہام و تفہیم سے حل کئے گئے۔اس موقع پر تصفیہ کے تحت 18لاکھ 84ہزار،500روپے وصول کے گئے۔ ہندوارہ میں چیف جو ڈیشنل مجسٹریٹ ہندوارہ محمد اشرف کی سربراہی میں ایک لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر محکمہ بجلی اور آ ب رسانی کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے او ر ان محکمو ں میں صارفین کو واجب الا دا رقومات کا بھی موقع پر ہی فیصلہ سنایا گیا جبکہ بینک ،مال اور دیگر محکمو ں کے بھی متعدد کیسوں کا حل بھی نکالا گیا ۔