عازم جان
بانڈی پورہ//ڈویژن آف لائیو سٹاک پراڈکٹس ٹیکنالوجی، ایف وی ایس سی اینڈ اے ایچ شوہامہ کی طرف سے HADP کے دائرہ کار میں کرشی وگیان کیندر (KVK) گریزاورزرعی ہونیورسٹی کے تعاون سے وادی گریز کے سب سے دور دراز علاقے تلیل میں2روزہ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام وائس چانسلر SKUAST پروفیسر نذیر احمد گنائی کی ہدایت پر منعقد کیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہیڈ ڈویژن ڈاکٹر آصف حسن نے بتایا کہ اس پروجیکٹ کا مقصد خواہشمندوں (بے روزگار دیہی لڑکیوں) کو اونی مصنوعات کی برانڈنگ اور مارکنگ میں سہولت کے علاوہ اوزار اور تکنیک کی صلاحیتوں میں اضافے کی ترغیب دینا ہے۔اس موقعہ پر بتایا گیا کہ مقامی بھیڑوں کی اون سے تیار کردہ مختلف مصنوعات کی ڈیزائننگ کی کی گئی ہے۔دورے کے دوران یہ دیکھا گیا کہ متعلقہ کاریگروں کو تاہم اچھی مارکیٹ حاصل کرنے کے لیے مزید پرکشش مصنوعات تیار کرنے کے لیے کچھ جدید تربیت کی ضرورت ہے۔ شرکاء نے وادی گریز کے دور دراز علاقوں میں بھی علم اور ہنر کو فروغ دینے، چھوٹے منصوبوں کے قیام کے ذریعے آمدنی میں اضافہ اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے SKUAST-کشمیر کی کوششوں کو سراہا اور ان کی تعریف کی۔