ترال +بارہمولہ // اونتی پورہ پولیس نے 3نوجوانوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ جنگجوئوں کے معاونین ہیں۔ادھر حاجن اور سوپور میں بڑے پیمانے پر تلاشیاں لیں گئیں۔پولیس کے مطابق جن نوجوانوں کو ترال کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا وہ تینوں جنگجو ئوںانکے قیام اور ان کے سفر کیلئے ان کی معاونت کررہے تھے۔ گرفتار جنگجوئوں کی شناخت عادل رسول گنائی بٹہ گنڈ، ریاض احمد بٹ اور محمد اسحاق بٹ ساکناں ترال پائین کے بطور کی گئی ہے۔ پولیس نے اس ضمن میں کیس زیر نمبر20/2020 درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔اس دوران مشکوک نقل وحر کت کے بعد13 آر آر ،سی آر پی ایف اور پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میںشاہ گنڈحاجن بانڈی پورہ کو علی الصبح محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی گئی ۔ مصدقہ اطلاع پر شاہ گنڈ کو صبح سویرے محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی لی گئی۔کئی گھنٹوں تک یہاں جنگجو مخالف آپریشن کیا گیا تاہم بعد میںمحاصرہ اٹھا لیا گیا۔ادھرسوپور کے ملہ مپن پورہ گائوں میں پیر کے روز 22آر آر اور فورسز نے جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا اور گائوں کی ناکہ بندی کر کے تلاشیاں لیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔