اونتی پورہ میں چار منشیات فروشوں پر پی ایس اے عائد

سری نگر// اونتی پورہ میں پولیس نے چار منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔
 
پولیس کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا : 'اونتی پورہ پولیس نے چار منشیات فروشوں جن کی شناخت محمد ایوب آخون ولد بشیر احمد، طاریق احمد میر عرف طاریق ٹائیگر ولد عبدالسلام میر ساکنان تل باغ ، لطیف احمد وانی عرف لطیف کالا ولد غلام محمد اور یاور یوسف صوفی عرف یاور کاندرو ولد محمد یوسف ساکنان کدلہ بل پانپور کے بطور ہوئی ہے پر پی ایس اے عائد کرکے اُنہیں جیل بھیج دیا ہے‘۔
 
انہوں نے بتایا کہ مذکورہ منشیات فروشوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں ممنوع نشیلی اشیاءبرآمد کی گئی ہے۔
 
دریں اثنا پولیس نے عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا قلع قمع کرنے اور جرائم کو پنپنے سے روکنے کے لئے محکمہ کو اپنا دستِ تعاون فراہم کریں تاکہ سماج کو ان بدعات سے پرے رکھا جاسکے۔
 
پولیس نے ایسے افراد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ غیر قانونی اور ناجائز کار وبار سے باز آجائیں بصور ت دیگر ان کے خلاف قانونی کے مطابق کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔