اونتی پورہ میں فوجی اہلکار کی خود کشی

ترال//جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میںتعینات ایک فوجی اہلکار نے اپنی سروس رائفل سے خود پر گولی چلا کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔پولیس کے مطابق پیر کی سہ پہر 3بجکر 50منٹ پر وکٹر فورس سے وابستہ 34آر آر اہلکار موہت کمار نے دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل کا استعمال کر کے اونتی پورہ میں خود پر گولی چلا کر خودکشی کر لی۔ پولیس نے کہا کہ 174 سی آر پی سی کے تحت معاملہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔فوری طور پر اس بات کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی کہ فوجی جوان نے یہ انتہائی قدم کیوں اٹھایا۔